۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم پاکستان

حوزہ/علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ایام عزا کے دوران مساجد امام بارگاہوں اور شیعہ شخصیات اور عزاداروں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی اور صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ برکت علی مطہری کی قیادت میں ایک وفد نے صوبائی سیکرٹری داخلہ بلوچستان حیدر شکوہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں محرم الحرام اور ایام عزا کے دوران پیش آنے والے مسائل اور ضلع ڈیرہ بگٹی جعفر آباد صحبت پور لسبیلہ اور بولان کے اضلاع کے مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ 
اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا گذشتہ سال چہلم شہدائے کربلا کے موقعہ پر صحبت پور میں عزاداروں کے خلاف  درج شدہ ایف آئی آر واپس لی جائے۔ ایام عزا کے دوران مساجد امام بارگاہوں اور شیعہ شخصیات اور عزاداروں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے۔ 
 علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ زائرین کی مشکلات کے حل پر خصوصی توجہ دی جائے اور بلوچستان بارڈر پر این او سی کا مسئلہ حل کیا جائے۔
اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے ہوم سیکرٹری جناب حیدر شکوہ نے کہا کہ ایام محرم میں عوام اور عزاداروں کی سیکورٹی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ زائرین کی سہولت کے لئے اس مرتبہ کانوائی بڑھانے کی سفارش کی ہے۔ عزاداری سے متعلق مسائل کو قانون کے مطابق حل کریں گے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .